Friday, October 12, 2007

lara لارا





tomb raider 2:





tomb raider 3:





tr: Angel of Darkness





Chronickels:





the Last Revelation:




Legend





Anniversary




!!!I AM LEGEND



انجلینا جولی برطانیہ میں

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے برطانیہ میں آباد ہونے کی منصوبہ بندی کر لی
جمعرات 28 ستمبر 2006
لاس اینجلس :ہالی وڈ کا معروف ادا کار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی نے امریکا چھوڑ کر مستقل طور پر برطانیہ میں آباد ہونے کی تیاری کر لی ہے۔ دونوں نے اپنے نمائندوں کو برطانیہ میں شاندار رہائش کی تلاش کرنے کو کہا ہے۔ یہ تلاش برطانیہ کے علاقے لوئر مل اسٹیٹ میں شروع کی جائے گی۔انجلینا جولی نے پہلے ہی برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں ایک عالی شان مکان حاصل کر رکھا ہے۔ یہ مکان ادا کارہ نے اپنی فلم ”ٹومب رائیڈر“ کی تیاری کے دوران خریدا تھا۔
اس وقت توقع کی جا رہی تھی کہ انجلینا جولی اپنے محبوب کے ساتھ بچے کی پیدائش کے بعد اس مکان میں رہائش پذیر ہو جائے گی۔ مگر برطانیہ کے جس علاقے میں نئی جائیداد خریدی جا رہی ہے وہاں پر وہی لوگ آباد ہوتے ہیں جن کیلئے روپیہ پیسہ بے معنی ہوتا ہے۔ وہ ہر قیمت پر اپنی پسند کو پورا کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت

انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت


انجلینا نے2002 میں ایک کمبوڈین بچے کو گود لیا تھا۔
ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کوکمبوڈیا کی شہریت دی گئی ہے۔ انہیں یہ اعزاز کمبوڈیا کے ماحول کے بچاؤ کے لیےکام کرنے کی بناء پر دیا گیا۔
حکام کے مطابق کمبوڈیا کے بادشاہ نوروڈوم سہانومی نے اس شاہی حکم پر دستخط کیے۔
انجلینا جولی کو شہریت کی پیشکش 2004 میں ان کے دورہ کمبوڈیا کے دوران کی گئی تھی۔ ہالی وڈ کی کامیاب فلم ٹومب ریڈر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز سے بہت خوش ہیں۔
تیس سالہ انجلینا نے کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بٹام بانگ میں جنگلی حیات کے بچاؤ کے ایک مرکز کے قیام کے لیے تین اعشاریہ دو ملین پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا۔ انہوں نے اس علاقے میں ایک گھر بھی خریدا ہے۔
انجلینا نے2002 میں ایک کمبوڈین بچے کو گود لیا تھا۔ کمبوڈین حکومت کے بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر ٹون سپھان کا کہنا تھا کہ کمبوڈین بچے کے گود لینے کے معاملے نے بھی انجلینا کو شہریت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انجلینا جولی کو کمبوڈیا سے لگاؤ اس وقت پیدا ہوا تھا جب وہ وہاں ٹومب ریڈر سلسلے کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے گئی تھیں۔

Friday, October 5, 2007

لاراکروفٹ سب سے آگے

انٹرنیٹ پر ہونے والے ایک سروے میں ہالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو جنسی طور پر تاریخ کی سب سے پر کشش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ جولی نے، جو تین بچوں کی ماں بھی ہیں، اس تقابلی جائزے میں مرحوم گلوکار ایلوس پرسلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانیہ کے ’چینل فور‘ کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں پرسلے دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
تینتالیس سالہ بریڈ پٹ اور اکتیس سالہ انجلینا جولی ایک دوسرے سے پہلی دفعہ سال دو ہزار پانچ میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کی فلمبندی کے دوران ملے تھے۔
اس کے بعد پٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ جینفر انیسٹن سے علیحدگی اختیار کر لی اور جولی کے دو
بچوں کو گود لے لیا۔ کمبوڈیا اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو جولی نے گود لیا ہوا ہے۔گذشتہ برس مئی میں جولی نے نمیبیا میں اپنے پہلے ’بائیولوجیکل‘ بچے کو جنم دیا۔
ویڈیو گیمز کا معروف کردار ’لارا کروفٹ‘ اس سروے میں حصہ لینے والے لوگوں کی پسند کے مطابق چھٹے نمبر پر آیا ہے، جو ٹاپ ٹین میں آنے والی واحد افسانوی شخصیت ہے۔ پردہ سکرین پر لارا کروفٹ کا کردار فلم ’ٹامب ریڈر‘ میں انجلینا جولی نے ادا کیا تھا۔

لارا کروفٹ - سائبر گرل فرینڈ

لارا کروفٹ مصنوعی سائبر گرل فرینڈ


وہ مرد حضرات جو اکیلے پن کی زندگی گذار رہے ہیں وہ اب اپنا وقت ایک تصوراتی گرل فرینڈ کے ساتھ گذار سکتے ہیں جو ان کی خواہش پر موجود تو ہو گی لیکن اس کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔
یہ گرل فرینڈ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے ایجاد کی ہے جومصنوعی زندگی سے متعلق کھیل بناتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اب خیالی لڑکی موبائل سکرین پر چلتی پھرتی نظر آئے گی۔
لیکن اس گرل فرینڈ کے ناز نخرے کچھ زیادہ بتائے جاتے ہیں وہ یہ کہ اس خیالی لڑکی کو اصل لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ پھول اور تحائف درکار ہوں گے۔
مصنوعی زندگی سے متعلق کمپنی یہ نیا گیم اس سال کے آخر میں تھری جی موبائل فون پر لانچ کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام خیالی لڑکیاں ایک جیسی ہی دکھائی دیں گی لیکن انرویہ اور بات چیت کا انداز ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوگا۔
اس انداز کا انحصار ان لڑکیوں پر خرچ کیے جانے والے پیسوں سے طے پائے گا۔
اس گرل فرینڈ کے لیے کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی لیکن صارفین کو پھولوں اور تحائف پر رقم خرچ کرنی پڑے گی۔
اس کے بدلے میں وہ خیالی لڑکی صارف کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرے گی، مثلاً وہ اپنی سہیلیوں اور دوستوں سے صارفین کو متعارف کرائے گی جو کہ ایک الیکٹرانک امیج کی صورت میں ہوں گے۔
یہ خیال لڑکی گیم ’ٹومب رائڈر‘ میں لارا کروفٹ کے کردار کی طرح ایک دبلی پتلی اور گہرے گھنے بالوں کی مالک ہو گی جس نے کئی مردوں کے دل جیتے تھے۔
اس گیم سے متعلق اگر صارف خیالی لڑکی کے لیے پھول اور تحائف کے لیے پیسے ادا کرنے سے قاصر رہےگا تو لڑکی صارف سے بات کرنے سے انکار کر دے گی۔
لیکن کمپنی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس گیم میں خیالی لڑکی کے لیےصارف سے کتنی رقم چارج کی جائے گی اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
دوسرے کمپیوٹر گیم کی طرح اس گیم میں مہارت سے زیادہ پیسے درکار ہوں گے۔ اس طرح جو صارف زیادہ پیسے خرچ کرے گا وہ اس گیم کے مختلف مراحل سے لطف اندوز ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ یہ کمپنی اسی طرح خواتین کے لیے ایک خیالی بوائےفرینڈ کو بھی متعارف کرانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خیالی لڑکا خواتین کو کس طرح راغب کرتا ہے اور کس طرح ان سے پیسے خرچ کرا سکتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس بوائے فرینڈ کا تصور مذکورہ مذکورہ کمپنی کے اس بوائے فرینڈ کے تصور سے آیا ہے جو ان خواتین کی تنہائی بانٹتا ہے جن کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔


مآخذ

Wednesday, October 3, 2007

TombRaiderLegend Mobile

Download
TombRaiderLegend Symbian Mobile game

http://www.divshare.com/download/2199247-0c3

password : lara

DivShare File - TombRaiderLegend[1].S60_Symbian_OS8_-_Nok.zip


See Video
http://www.eidos.co.uk/mobile/trl/flash/vidPlayer.swf
Powered By Blogger
Related Posts with Thumbnails

Snap Shots

Get Free Shots from Snap.com
Related Posts with Thumbnails
 

ٹومب ریڈر © 2008 . Design By: SkinCorner