Friday, October 12, 2007

انجلینا جولی برطانیہ میں

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے برطانیہ میں آباد ہونے کی منصوبہ بندی کر لی
جمعرات 28 ستمبر 2006
لاس اینجلس :ہالی وڈ کا معروف ادا کار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی نے امریکا چھوڑ کر مستقل طور پر برطانیہ میں آباد ہونے کی تیاری کر لی ہے۔ دونوں نے اپنے نمائندوں کو برطانیہ میں شاندار رہائش کی تلاش کرنے کو کہا ہے۔ یہ تلاش برطانیہ کے علاقے لوئر مل اسٹیٹ میں شروع کی جائے گی۔انجلینا جولی نے پہلے ہی برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں ایک عالی شان مکان حاصل کر رکھا ہے۔ یہ مکان ادا کارہ نے اپنی فلم ”ٹومب رائیڈر“ کی تیاری کے دوران خریدا تھا۔
اس وقت توقع کی جا رہی تھی کہ انجلینا جولی اپنے محبوب کے ساتھ بچے کی پیدائش کے بعد اس مکان میں رہائش پذیر ہو جائے گی۔ مگر برطانیہ کے جس علاقے میں نئی جائیداد خریدی جا رہی ہے وہاں پر وہی لوگ آباد ہوتے ہیں جن کیلئے روپیہ پیسہ بے معنی ہوتا ہے۔ وہ ہر قیمت پر اپنی پسند کو پورا کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

0 comments:

Powered By Blogger
Related Posts with Thumbnails

Snap Shots

Get Free Shots from Snap.com
Related Posts with Thumbnails
 

ٹومب ریڈر © 2008 . Design By: SkinCorner