انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت
انجلینا نے2002 میں ایک کمبوڈین بچے کو گود لیا تھا۔
ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کوکمبوڈیا کی شہریت دی گئی ہے۔ انہیں یہ اعزاز کمبوڈیا کے ماحول کے بچاؤ کے لیےکام کرنے کی بناء پر دیا گیا۔
حکام کے مطابق کمبوڈیا کے بادشاہ نوروڈوم سہانومی نے اس شاہی حکم پر دستخط کیے۔
انجلینا جولی کو شہریت کی پیشکش 2004 میں ان کے دورہ کمبوڈیا کے دوران کی گئی تھی۔ ہالی وڈ کی کامیاب فلم ٹومب ریڈر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز سے بہت خوش ہیں۔
تیس سالہ انجلینا نے کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بٹام بانگ میں جنگلی حیات کے بچاؤ کے ایک مرکز کے قیام کے لیے تین اعشاریہ دو ملین پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا۔ انہوں نے اس علاقے میں ایک گھر بھی خریدا ہے۔
انجلینا نے2002 میں ایک کمبوڈین بچے کو گود لیا تھا۔ کمبوڈین حکومت کے بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر ٹون سپھان کا کہنا تھا کہ کمبوڈین بچے کے گود لینے کے معاملے نے بھی انجلینا کو شہریت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انجلینا جولی کو کمبوڈیا سے لگاؤ اس وقت پیدا ہوا تھا جب وہ وہاں ٹومب ریڈر سلسلے کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے گئی تھیں۔

0 comments:
Post a Comment