ٹومب رایڈر سیریز کا یہ پہلا گیم نومبر سنۂ 1996 میں ریلیز ہوا، یہ گیم کور ڈیزائن نے بنایا- اسی گیم سے لارا کروفٹ کے نام سے ویڈیو گیمز کا معروف مونث مرکزی کردار منظر عام پر آیا ہے-
گیم کی کہانی نیو میکسیکو کی لاس آلموس کاؤنٹی سے شروع ہوتی ہے، جہاں ایک نیوکلئیر بم ٹیسٹ پر زلزلہ آتا ہے جس سے وہاں دفن صدیوں پرانی تہذیب کے برآمد ہوتے ہیں- گیم کی شرو عات میں برطانیہ کی معروف ماہر اثریات اور مہم جو لارا کروفٹ اپنی مہم پوری کرکے کلکتہ کے ایمپیریور ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ اسے ایک آدمی لارسن ملنے آتاہے، جو ناٹلہ ٹیکنالوجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکلائن ناٹلہ کا پیغام دیتا ہے، ناٹلہ لارا کروفٹ کو اس تہذیب سے جڑی تین صناعی (ڈیوائس) ڈھونڈنے کا کام دیتی ہے- گیم کھیلنے والے کی مدد سے لارا کروفٹ ایک ڈیوائس جو ڈھونڈ نکالتی ہے، مگر اسے پتا چلتا ہے کہ اس سے جھوٹ بولا گیا ہے یہ کوئی معمولی آثار نہیں بلکہ یہ ڈیوائس ماضی کے گمشدہ برآعظم اٹلانٹس کی شاخ ہے جس میں مخفی قوتیں پوشیدہ ہیں- لارا کو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اس شاخ کی تلاش میں وہ اکیلی نہیں ہے ناٹلہ نے لارسن سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی اس کی نگرانی پر لگایا ہے جو لارا سے یہ ڈیوائس چھیننے کی کوشش کرتے ہیں- تمام گیم میں لارا اپنی مہم جو صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے باقی ڈیوائس کھوجتی اور اسے دشمنوں سے بچاتی رہتی ہے-
اس گیم میں کل 15 لیول ہیں جن میں لارا کروفٹ حنوبی امریکہ، یونان، مصر اور اٹلانٹس تہذیب کے قدیم کھنڈرات کھوجتی ہے-
ڈاؤن لوڈ
Download Tomb Raider Free