Friday, October 5, 2007

لارا کروفٹ - سائبر گرل فرینڈ

لارا کروفٹ مصنوعی سائبر گرل فرینڈ


وہ مرد حضرات جو اکیلے پن کی زندگی گذار رہے ہیں وہ اب اپنا وقت ایک تصوراتی گرل فرینڈ کے ساتھ گذار سکتے ہیں جو ان کی خواہش پر موجود تو ہو گی لیکن اس کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔
یہ گرل فرینڈ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے ایجاد کی ہے جومصنوعی زندگی سے متعلق کھیل بناتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اب خیالی لڑکی موبائل سکرین پر چلتی پھرتی نظر آئے گی۔
لیکن اس گرل فرینڈ کے ناز نخرے کچھ زیادہ بتائے جاتے ہیں وہ یہ کہ اس خیالی لڑکی کو اصل لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ پھول اور تحائف درکار ہوں گے۔
مصنوعی زندگی سے متعلق کمپنی یہ نیا گیم اس سال کے آخر میں تھری جی موبائل فون پر لانچ کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام خیالی لڑکیاں ایک جیسی ہی دکھائی دیں گی لیکن انرویہ اور بات چیت کا انداز ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوگا۔
اس انداز کا انحصار ان لڑکیوں پر خرچ کیے جانے والے پیسوں سے طے پائے گا۔
اس گرل فرینڈ کے لیے کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی لیکن صارفین کو پھولوں اور تحائف پر رقم خرچ کرنی پڑے گی۔
اس کے بدلے میں وہ خیالی لڑکی صارف کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرے گی، مثلاً وہ اپنی سہیلیوں اور دوستوں سے صارفین کو متعارف کرائے گی جو کہ ایک الیکٹرانک امیج کی صورت میں ہوں گے۔
یہ خیال لڑکی گیم ’ٹومب رائڈر‘ میں لارا کروفٹ کے کردار کی طرح ایک دبلی پتلی اور گہرے گھنے بالوں کی مالک ہو گی جس نے کئی مردوں کے دل جیتے تھے۔
اس گیم سے متعلق اگر صارف خیالی لڑکی کے لیے پھول اور تحائف کے لیے پیسے ادا کرنے سے قاصر رہےگا تو لڑکی صارف سے بات کرنے سے انکار کر دے گی۔
لیکن کمپنی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس گیم میں خیالی لڑکی کے لیےصارف سے کتنی رقم چارج کی جائے گی اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
دوسرے کمپیوٹر گیم کی طرح اس گیم میں مہارت سے زیادہ پیسے درکار ہوں گے۔ اس طرح جو صارف زیادہ پیسے خرچ کرے گا وہ اس گیم کے مختلف مراحل سے لطف اندوز ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ یہ کمپنی اسی طرح خواتین کے لیے ایک خیالی بوائےفرینڈ کو بھی متعارف کرانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خیالی لڑکا خواتین کو کس طرح راغب کرتا ہے اور کس طرح ان سے پیسے خرچ کرا سکتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس بوائے فرینڈ کا تصور مذکورہ مذکورہ کمپنی کے اس بوائے فرینڈ کے تصور سے آیا ہے جو ان خواتین کی تنہائی بانٹتا ہے جن کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔


مآخذ

0 comments:

Powered By Blogger
Related Posts with Thumbnails

Snap Shots

Get Free Shots from Snap.com
Related Posts with Thumbnails
 

ٹومب ریڈر © 2008 . Design By: SkinCorner